کاروار 7؍ جون (ایس او نیوز)عام طور پر دواؤں کی دوکانیں رات کے وقت بند رہنے کی وجہ سے کبھی کبھار مریضوں کو انتہائی پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق کاروار میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک سسٹم ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت روزانہ رات کے وقت دواؤں کی کچھ دوکانیں کھلی رہیں گی۔ ضرورتمندمریض یا ان کے رشتے دارنوٹ کرلیں کہ مندرجہ ذیل ترتیب سے رات کے وقت دوکانیں کھلی رہیں گی۔۱۔اتوار: اپولو فارمیسی، میڈ پلس۔ ۲۔پیر:رامناتھ میڈیکلس، وجیا میڈیکلس۔۳۔منگل : گائیتری میڈیکلس،گنیش ڈرگ ہاوس۔۴۔بدھ: ملیکارجن میڈیکلس ، شینوی میڈیکلس۔ ۵۔جمعرات:رامناتھ میڈئکلس، گائیتری میڈیکلس
۶۔ جمعہ:وجیا میڈیکلس، ملیکا رجن میڈیکلس۔ ۷۔ سنیچر:گنیش ڈرگ ہاؤس، شینوی میڈیکلس۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔